🏷️ ایتھنز کے نام کی وجہ
ایتھنز کا نام یونانی دیوی حکمت “ایتھینا” سے ماخوذ ہے۔ ایک قدیم یونانی روایت کے مطابق ایتھینا اور سمندری دیوتا پوسائیڈن کے درمیان شہر کی سرپرستی کے لیے مقابلہ ہوا۔ پوسائیڈن نے کھارے پانی کا چشمہ پیش کیا جبکہ ایتھینا نے زیتون کا درخت تحفے میں دیا، شہریوں نے اس کا تحفہ پسند کیا اور شہر کا نام اسی کے نام پر رکھا۔